خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران-لاہور میں حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی پر سیمینار
لاہور(۰۴ جون۲۰۲۳ء) خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ءلاہور میں تحریک وحدت اسلامی پاکستان کے تعاون سے بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی (رح) کی برسی کے موقع پر "امام خمینی (رح) ایک حقیقت جاوداں" کے عنوان سے سیمینار کا انعقادکیا گیا ہےجس میں قونصل جنرل ایران لاہور مہران موحد فر، علامہ محمد حسین اکبر، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ،میاں جیل احمد شرقپوری، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ اور صاحبزادہ پرویز اکبر ساقی نے خصوصی شرکت کی.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل جناب مہران موحدفر نے کہا "امام خمینی (رح) کی برسی اور وہ واقعات جو ان ۳۴ سالوں اور ۴ جون کو رونما ہوتے آئے ہیں، امام خمینی(رح) کی تحریک اور راہ حیات کی یادگار ہیں. " انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ "اسلامی انقلاب کے دوران کےتاریخی واقعات اور امام خمینی کی زندگی بہت متاثر کن ہے."
ڈی جی خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور جناب جعفر روناس نے کہا "اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کی بنیاد تبدیلی اور ترقی پر ہے۔ امام خمینی (رح) کا دور ہو یا امام خامنہ ای کا ، تبدیلی اس نظام کا ایک الگ نہ ہونے والا رکن ہے."
انہوں نے مزید کہا "امام خمینی (رح) تاریخ کی وہ زندہ حقیقت ہیں جنہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کے قیام سے ایمان اور یقین کی بنیاد پر اسلامی حکومت کی بنیاد رکھی اور آج دانشمند رہبر امام خامنہ ای اس راستے کو جاری رکھے ہوئے ہیں."
سمینار سے علامہ سید علی رضا نقوی، لعل مہدی خان، سردار مراد علی خان، مفتی محمد شبیر انجم مدنی، پیر اختر رسول قادری، علامہ سبطین سبزواری، سید محمود غزنوی، پیر سید علی رضا گیلانی ، اور علامہ محمد خان لغاری نے بھی خطاب کیا اور امام خمینی (رح) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے امت مسلمہ کو متحد ہو کر اسلام کے دشمنوں کو شکست دینے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔
تقریب میں علامہ علی اکبر سبزیان کی کتاب "زندگی امام خمینی (رح) کے انداز میں" کی رونمائی بھی ہوئی.
اپنا تبصرہ لکھیں.