مظلومین فلسطین کی حمایت میں علماء کانفرنس
خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی میں مظلومین فلسطین کی حمایت میں علماء کانفرنس کا انعقاد
خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی کی دعوت پر 2 دسمبر 2023 کی شام کو ممتاز شیعہ اور سنی علماء کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس کانفرنس میں شیعہ اور سنی عمائدین جن میں آیت شیخ حسن صلاح الدین، عباس علی رئیسی، فیاض، شبیر میثمی (مرکزی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل) ،سید احمد اقبال، جماعت اسلامی پاکستان کے نائب صدر جناب اسد اللہ بھٹو، کراچی جماعت اہل حدیث کے رہنما مولانا مرتضیٰ رحمانی، جمعیت متحدہ علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا امین انصاری، محترم جناب پیر اظہر علی شاہ ہمدانی اور دیگر علماء اور سیاسی شخصیات نے بھی خطاب کیا۔ خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے اس کانفرنس میں شیعہ اور سنی علماء اور سیاسی رہنماؤں کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ اسلامی ممالک کے تعلقات کو معمول پر لانے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کے پہلو کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اور لوگوں کو اس عظیم سازش سے آگاہ کرنے پر زور دیا۔ نیز اس اجلاس میں موجود تمام علمائے کرام نے متفقہ طور پر غزہ کے عوام اور مزاحمتی قوتوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی