• Aug 5 2024 - 13:53
  • 79
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)
اسلامی جمہوریہ ایران ہرصورت میں اسعمیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لے گا، چاہے ذمہ داران، زمین کی تہوں میں چھپ جائیں.

اسلامی جمہوریہ ایران ہرصورت میں اسعمیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لے گا، چاہے ذمہ داران، زمین کی تہوں میں چھپ جائیں: ڈاکٹرسعید طالبی نیا، ڈائریکٹرخانہ فرہنگ ایران کراچی

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی میں شہیدالقدس الحاج شیخ اسماعیل ہنیہ کی مظلومانہ شہادت کی مناسبت سے تعزیتی نشست اور قرآن خوانی کا اہتمام

اسلامی جمہوریہ ایران ہرصورت میں اسعمیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لے گا، چاہے ذمہ داران، زمین کی تہوں میں چھپ جائیں: ڈاکٹرسعید طالبی نیا، ڈائریکٹرخانہ فرہنگ ایران کراچی
 
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی میں شہیدالقدس الحاج شیخ اسماعیل ہنیہ کی مظلومانہ شہادت کی مناسبت سے تعزیتی نشست اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں جماعت اسلامی، متحدہ علماء محاذ پاکستان اور ذاکرین امامیہ پاکستان کے نمایندوں سمیت تمام مکاتب فکر اور مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، اساتذہ، طلباء اور عمائدین شہر  نے شرکت کی اور مظلوم فلسطینیوں پر صیہونی مظالم کے خلاف اپنے شدیدغم وغصے کا اظہارکیا۔ تعزیتی نشست میں مقررین نے شہید اسماعیل ہنیہ اور فلسطینی مجاہدین کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر خانہ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر،ڈاکٹر سعیدطالبی نیا کاکہنا تھاکہ حماس کے مجاہدرہنما شیخ اسماعیل ھنیہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری مہمان تھے، جو نصف شب میں قرآن کریم کی تلاوت اور نماز میں مشغول تھے کہ مجرم غاصب اسرائیلی حکومت کے ہاتھوں بے دردی سے شہید ہوگئے۔ اسمعیل ہنیہ کو ایک اسلامی ملک میں نشانہ بنانا درپردہ ایک گہری سازش کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا؛ رہبرانقلاب اسلامی اور ایران کے صدر نے تاکید کے ساتھ اعلان کیاہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران،فلسطینی حریت پسندمجاہدین کی حمایت جاری رکھتے ہوئے، ممکنہ نتایج کے پروا کئے بغیر، شہید اسماعیل ھنیہ کے خون کا بدلہ ضرور لے گا۔ 
اس تقریب کے تسلسل میں بزرگ عالم دین،مفسر قرآن اور مجلس وحدت مسلمین کی سپریم کونسل کے سربراہ آیت اللہ شیخ حسن صلاح الدین، مسلم لیگ(ن)علما ونگ سندھ کے سربراہ سیداظہرعلی شاہ ہمدانی،کراچی میں جماعت اسلامی کے نائب امیرمسلم پرویزاور فلسطین فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹرصابرابومریم نے خطاب کیا اور صیہونی حکومت کے بزدلانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے شہیدشیخ اسماعیل ہنیہ سے اپنی دلی عقیدت اور محبت کا اظہار کیا۔  
جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیرمسلم پرویز نے اپنی تقریرمیں کہا کہ اسمعیل ہنیہ کی شہادت مسلم امہ کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے، ان کے چلے جانے سے ملت اسلامیہ کا ہرفرد دکھی ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلم امہ متحد ہوکر اسلامی مزاحمتی محاذکو مذید مستحکم کرے۔ فلسطین فاونڈیشن کے جنرل سکریٹری ڈاکٹرصابرابومریم نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران، اس وقت اسلامی مزاحمت کا مرکز اور دارالحکومت بنا ہوا ہے، اس لیے حماس کے رہنما اسعمیل ہنیہ کو ایران میں شہید کیا گیا تا کہ حماس اور ایران کے درمیان دراڑ پیدا کرکے اسلامی مزاحمتی محاذ کو کمزور کیا جاسکے۔ 
تعزیتی جلسے کے اختتام پر آیت اللہ مولانا شیخ حسن صلاح الدین نے شہید اسمعیل ہنیہ کے روح کو ایصال ثواب پہنچانے کے لیے دعا کرائی اور کہا کہ مشرق وسطی میں فسادکی اصل جڑیں اسرائیل اور امریکا ہیں جو انشاءللہ بہت جلدنیست ونابود ہونگے.
 
 
 
 
کراچی پاکستان

کراچی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: