• Nov 22 2023 - 11:47
  • 116
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے آغاز کا اعلان قطر کر گا

قطر کی وزرات خارجہ نے بدھ کی صبح حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور چار روزہ جنگ بندی معاہدے کے بارے میں کہا ہے کہ اس کے آغاز کا اعلان وہ کرے گی۔

 قطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ انسان دوستانہ جںگ بندی  شروع ہونے کا آئندہ 24 گھنٹے میں اعلان ہوگا۔

قطر کی وزارت خارجہ نے اسی کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ یہ جنگ بندی چار دن کے لئے ہے لیکن اس کی مدت میں توسیع ہوسکتی ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل اور حماس کے درمیان مصر اور امریکا کے ساتھ مل کر مشترکہ ثالثی کی کامیابی کا اعلان کرتے ہیں۔   

قطر کی وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق اس جنگ بندی معاہدے میں ایندھن سمیت سبھی انسانی ضرورت کے وسائل پر مشتمل، زیادہ تعداد میں  امداد کاروانوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت بھی شامل ہے۔

 یاد رہے کہ اسلامی استقامتی تحریک حماس نے بھی ایک بیان جاری کرکے صیہونی حکومت کے ساتھ چار روزہ جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی ہے۔

اس سمجھوتے کے مطابق انسان دوستانہ امداد، طبی وسائل اور ایندھن لانے والے سیکڑوں ٹرک بغیر کسی استثنا کے غزہ میں داخل ہوں گے اور انیس سال سے کم عمر کے ایک سو پچاس مرد اور خاتون  فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں انیس سال سے کم عمر کے پچاس،  مرد اور خاتون اسرائیلی قیدی، رہا کئے جائیں گے۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: