• Dec 3 2025 - 14:43
  • 13
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

یوسف بشیر قریشی — ایران کا روحانی و ثقافتی سفر

یوسف بشیر قریشی — ایران کا روحانی و ثقافتی سفر

یوسف بشیر قریشی — ایران کا روحانی و ثقافتی سفر

یوسف بشیر قریشی — ایران کا روحانی و ثقافتی سفر

پاکستان کے معروف آرٹسٹ، ڈیزائنر، شاعر اور ثقافتی سفیر یوسف بشیر قریشی نے حال ہی میں ایران کا سفر کیا، جو اُن کے مطابق ایک انتہائی خوبصورت، روحانی اور زندگی بدل دینے والا تجربہ تھا۔ ایران کی سرزمین، جس میں صدیوں پرانی تہذیب، فن، تصوف اور خوبصورتی سمائی ہوئی ہے، نے اُن پر گہرا اثر چھوڑا۔

اپنے سفر کے دوران وہ مزارِ امام رضا علیہ السلام، مزارِ سعدی، اور ایران کے دیگر تاریخی و ادبی مقامات پر گئے۔ انہوں نے ایرانی عوام کی محبت، مہمان نوازی، سادگی اور ثقافتی وقار کو بے حد سراہا۔ اُن کے بقول ایران کے لوگوں کے اندر فن، حسن اور روحانیت اس لیے بھی رچی بسی ہے کیونکہ وہ ایسی ثقافت اور تاریخ میں سانس لیتے ہیں جس کی مثال دنیا میں کم ملتی ہے۔

یوسف بشیر قریشی نے بتایا کہ ایران کا ماحول، اس کے لوگ، خاندانوں کی گرمجوشی، اور سادہ مگر پُرمسرت طرزِ زندگی نے انہیں اندر تک چھو لیا۔ انہوں نے کہا کہ چند ہی دنوں میں انہوں نے ایران سے اتنا کچھ سیکھا اور محسوس کیا کہ انہیں لگا جیسے وہ اس عظیم تہذیب اور ثقافت کا حصہ بن چکے ہیں۔

اُن کے مطابق۔۔۔ “ایران کی خوبصورتی عام نہیں، یہ بہت خاص ہے… اور ایرانی لوگ شاید خود نہیں جانتے کہ وہ کتنے خوش قسمت اور کتنے خوبصورت ہیں۔”

یوسف بشیر قریشی کا یہ سفر نہ صرف ایک مشاہدہ تھا بلکہ ایک روحانی لمس بھی تھا—ایسا لمس جو دل اور ذہن دونوں کو بدل دیتا ہے۔ 

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

فلمیں

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: