• May 21 2025 - 09:07
  • 44
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

ہمارے پاس ایسا کوئی ہتھیار نہیں جو ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کرسکے، سابق امریکی وزیردفاع

امریکہ کے سابق وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے لیے امریکہ کے پاس کوئی مؤثر ہتھیار موجود نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے سابق وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے لیے امریکہ کے پاس کوئی مؤثر ہتھیار موجود نہیں ہے۔

گیٹس نے امریکی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میں وزیر دفاع تھا، ایران کے جوہری پروگرام پر حملے سے متعلق میرا سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ ایسا حملہ صرف ایک یا دو سال کی مہلت دلواسکتا ہے۔ تاہم آپ اس پروگرام کو تباہ نہیں کر سکتے، خاص طور پر ایران کے زیر زمین جوہری تنصیبات کو تباہ کرنا ممکن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی وجہ سے موقع پر موجود معائنہ کاروں کی موجودگی بہت اہم ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے پاس ایسا کوئی ہتھیار نہیں ہے جو تہران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر سکے۔ ہمارے سب سے طاقتور بنکر بسٹر ہتھیار بھی اتنی گہرائی تک نہیں پہنچ سکتے۔

گیٹس نے خبردار کیا کہ اگر آپ ایران کے جوہری پروگرام پر حملہ کرتے ہیں تاکہ اسے تباہ کیا جاسکے، تو اس سے ایرانی مزید پرعزم ہوجائیں گے کہ وہ جوہری ہتھیار ضرور حاصل کریں، اور اپنے پورے پروگرام کو مزید گہرائی میں منتقل کردیں گے۔

انہوں نے موجودہ سفارتی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر جوہری معاہدے کے لیے کوئی موقع باقی ہے، تو وہ یہی عمان کی ثالثی سے جاری مذاکرات ہے۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: