• Sep 4 2024 - 10:07
  • 70
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 4 ہوگئی

پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہونے سے حالیہ ایمرجینسی کے بعد کیسز کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترجمان وزارت صحت کے مطابق متاثرہ شخص کا تعلق پشاور سے ہے، 47 سالہ شہری کو 29 اگست بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے علامات کی بنیاد پر آئیسولیٹ کیا تھا جو خلیجی ممالک سے آیا ہے۔

ڈاکٹر مختار بھرتھ کے مطابق ملک کے تمام ایئر پورٹس پر اسکریننگ کا مؤثر نظام موجود ہے اور ایم پاکس سے بچاؤ کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وفاق اور صوبے مل کر کلوز کوآرڈینیشن میں ہیں، تمام تر ضروری اقدامات کو بروقت یقینی بنا رہے ہیں، وزارت صحت لمحہ بہ لمحہ صورت حال کی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے رپورٹ ہونے والا ایم پاکس کے مشتبہ شخص کا نمونہ نیگیٹو آیا ہے، مشتبہ شخص کو بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے آئیسولیٹ کیا تھا۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: