• Nov 15 2023 - 09:06
  • 106
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

پاکستان ایرانی فلم فیسٹیول کا میزبان، ایران کے وزیر ثقافت کو اسلام آباد کے دورے کی دعوت

اسلام آباد (ارنا) پاکستان کے وزیر ثقافت اور معروف ہدایت کار سید جمال شاہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی سنیما انڈسٹری کی تعریف کرتے ہوئے دونوں ممالک کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی فلم اقبال لاہوری سے متعلق آگاہ کیا۔

ارنا کے نامہ نگار کو خصوصی  انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے وزیر ثقافت اور معروف ہدایت کار سید جمال شاہ نے بتایا کہ پاکستان جلد ہی ایرانی فلم اینڈ کلچر فیسٹیول کی میزبانی کرے گا اور اس مقصد کے لیے ایران کے وزیر ثقافت کو اسلام آباد کے سرکاری دورے کی دعوت دی گئی ہے۔

سید جمال شاہ نے ایران کے ساتھ ثقافتی اور فنی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستانی حکومت کے عزم پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان دو ہمسایہ مسلمان ممالک ہیں اور دو طرفہ ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے بہت سے طریقے موجود ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کی  مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی فلم اقبال لاہوری سے متعلق پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔

پاکستانی وزیر نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ  دینے اور ایران و پاکستان کے درمیان ثقافتی، تعلیمی اور ادبی تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ مختلف ثقافتی شعبوں میں تعلقات کو مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔

اس موقع پر جمال شاہ نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جرائم کے تسلسل اور غاصب اسرائیلی حکومت کی بمباری اور جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں ہونے والی المناک تباہی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے عالمی برادری نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

انکا کہنا تھا کہا کہ ہم غزہ میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ اسرائیل کے ظلم، جارحیت، فلسطینیوں کے قتل و غارت کا نتیجہ ہے اور فلسطینی عوام کے کسی بھی ردعمل کو اسرائیل کے جاری جرائم کے نتیجے سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

سید جمال شاہ نے عالم اسلام میں ایران اور پاکستان کی پوزیشن اور فلسطینی عوام کی مدد میں ان کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کی انصاف پسند اقوام، ملت اسلامیہ اور مسلم حکمرانوں کو فلسطینیوں، غزہ کے بے دفاع لوگوں کی مدد کرنی چاہیے۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: