• Aug 27 2024 - 09:04
  • 92
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

پاکستان۔ بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے، درجنوں افراد جاں بحق

اسلام آباد - پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سیکورٹی حکام نے بتایا ہے کہ مسافر بس اور سیکورٹی فورس پر دہشت گردوں کے 2 الگ الگ حملوں میں متعدد پولیس اہلکاروں سمیت 33 افراد مارے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پہلے حملے میں صوبہ بلوچستان کےصدر مقام کوئٹہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک بس کو روک کر 23 مسافروں پر فائرنگ کی۔

سیکورٹی حکام نے مزید بتایا کہ اس جرم کے ارتکاب کے بعد دہشت گردوں نے مزید 10 بسوں کو آگ لگا دی اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

ایک اور حملے میں "قلات" کے علاقے میں دہشت گرد عناصر کے ہاتھوں متعدد پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

ابھی تک، کسی گروپ نے پاکستان کے بلوچستان میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم پاکستانی حکام ایسے جرائم کے ارتکاب کا الزام بلوچ علیحدگی پسند گروپوں سے وابستہ باغیوں  تر عائد کرتے ہیں۔

 ان حملوں کے بعد پاکستانی فوج کی طرف سے کئی جوابی کارروائیوں میں کم از کم 12 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پاکستانی حکام نے اس بات پر زور دیا کہ ان جرائم کے مرتکب افراد کی شناخت اور انہیں سزا دینے کے لیے سخت کارروائیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہیں گی۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: