فلسطین کے معصوم بچے اور بے گناہ لوگ بھوک اور پیاس سے جان کی بازی ہار رہے ہیں
فلسطین کے معصوم بچے اور بے گناہ لوگ بھوک اور پیاس سے جان کی بازی ہار رہے ہیں۔۔۔ یہ صرف ایک سانحہ نہیں بلکہ پوری انسانیت کا کڑا امتحان ہے! گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، سکول اجڑ گئے، ہسپتال کھنڈر ہو گئے۔۔۔ اور دنیا اب بھی خاموشی اوڑھے بیٹھی ہے۔

فلسطین کے معصوم بچے اور بے گناہ لوگ بھوک اور پیاس سے جان کی بازی ہار رہے ہیں۔۔۔ یہ صرف ایک سانحہ نہیں بلکہ پوری انسانیت کا کڑا امتحان ہے!
گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، سکول اجڑ گئے، ہسپتال کھنڈر ہو گئے۔۔۔ اور دنیا اب بھی خاموشی اوڑھے بیٹھی ہے۔ کیا ہم یہ سب اپنی آنکھوں سے دیکھتے رہیں گے؟ کیا ہماری یہ خاموشی خود ایک جرم نہیں؟
اے اہلِ پاکستان! اٹھو، اپنی آواز بلند کرو، دنیا کو جگاؤ، اور ان بے سہارا فلسطینیوں کے ساتھ ڈٹ جاؤ۔ یہ لمحہ صرف آنسو بہانے کا نہیں، بلکہ عملی کردار ادا کرنے کا ہے۔ فلسطین کے بچوں کی خالی پلیٹیں اور ان کی آنکھوں کے آنسو ہمیں پکار رہے ہیں۔ یاد رکھنا! تاریخ کل ہم سے پوچھے گی کہ ہم نے ان مظلوموں کے لیے کیا قدم اٹھایا تھا۔
اپنا تبصرہ لکھیں.