• Jun 13 2025 - 23:28
  • 32
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والا پیغام، ایرانی عوام کے نام

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم میں اپنی عزیز اور عظیم قوم کو سلام عرض کرتا ہوں۔ ان سرداروں اور عزیز دانشوروں کی شہادت جنہوں نے قربانی دی، یقینی طور پر سبھی کے لیے ایک بھاری غم ہے، اور ساتھ ہی کچھ عام شہریوں کی شہادت بھی۔ میں یہ شہادتیں ملتِ ایران اور ان کے اہلِ خانہ کو تبریک (مبارکباد) اور تسلیت (تعزیت) عرض کرتا ہوں۔ ان شاء اللہ، خداوندِ متعال ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کی پاکیزہ ارواح کو اپنی خاص رحمتوں سے نوازے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والا پیغام، ایرانی عوام کے نام

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والا پیغام، ایرانی عوام کے نام

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

میں اپنی عزیز اور عظیم قوم کو سلام عرض کرتا ہوں۔ ان سرداروں اور عزیز دانشوروں کی شہادت جنہوں نے قربانی دی، یقینی طور پر سبھی کے لیے ایک بھاری غم ہے، اور ساتھ ہی کچھ عام شہریوں کی شہادت بھی۔ میں یہ شہادتیں ملتِ ایران اور ان کے اہلِ خانہ کو تبریک (مبارکباد) اور تسلیت (تعزیت) عرض کرتا ہوں۔ ان شاء اللہ، خداوندِ متعال ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کی پاکیزہ ارواح کو اپنی خاص رحمتوں سے نوازے۔

 اور اب وہ بات جو میں اپنی عزیز قوم سے کہنا چاہتا ہوں: صہیونی حکومت نے ایک بہت بڑی غلطی کی ہے، ایک بہت بڑا جرم کیا ہے، ایک خبط کا ارتکاب کیا ہے، اور ان شاء اللہ، اس کے انجام سے وہ خود تباہ ہو جائے گی۔ ملتِ ایران ان عظیم شہداء کے خون کو ہرگز فراموش نہیں کرے گی اور اپنے آسمان کی خلاف ورزی کو ہرگز نظرانداز نہیں کرے گی۔

 ہماری مسلح افواج پوری طرح تیار ہیں، اور ملک کے تمام حکام اور عوام ان کے پیچھے کھڑے ہیں۔ آج ملک کے تمام سیاسی دھڑوں اور عوام کے مختلف طبقات کی طرف سے یکساں پیغامات سامنے آئے ہیں۔ سب یہ محسوس کرتے ہیں کہ صہیونی حکومت کی خبیث، پست، اور دہشتگرد فطرت کے خلاف طاقت سے عمل کرنا چاہیے۔ اور ان شاء اللہ، طاقت سے ہی عمل کیا جائے گا۔ ہم ان سے کسی رعایت کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔ ان کی زندگی کو تلخ بنا دیں گے، اس میں کوئی شک نہیں۔

 وہ یہ نہ سمجھیں کہ انہوں نے حملہ کیا اور بات ختم ہو گئی۔ نہیں! اس جنگ کو انہوں نے شروع کیا ہے۔ ہم انہیں ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اس بڑی جنایت سے بآسانی نکل جائیں۔ یقینی طور پر اسلامی جمہوریہ کی مسلح افواج اس خبیث دشمن پر سنگین ضربیں لگائیں گی۔ قوم ہماری پشت پناہ ہے، ہماری مسلح افواج کی حمایت میں ہے، اور اسلامی جمہوریہ، ان شاء اللہ، صہیونی حکومت پر غالب آئے گی۔ میری عزیز قوم کو یہ معلوم ہونا چاہیے، اور یقین رکھنا چاہیے، اور پُرامن رہنا چاہیے کہ اس میدان میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

والسلام علیکم ورحمةالله وبرکاته
اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

فلمیں

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: