• Jun 26 2024 - 10:17
  • 31
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

ایران کے ساتھ تعاون مزیر بڑھائیں گے، پاکستانی وزیر خارجہ

اسلام آباد - ارنا - پاکستان کے وزیر خارجہ نے خطے میں "پرامن ہمسائیگی" کے اپنے ملک کے نقطہ نظر پر زور دیتے ہوئے کہا ہے: اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دوست ممالک کے ساتھ تعاون میں توسیع کی ہماری کوششیں تیز رفتار سے جاری رہیں گی۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز (ISSI) میں ایک تقریر کے دوران کہا: پاکستان کا نقطہ نظر "پرامن ہمسائیگی" کی پالیسی میں مضمر ہے اور وہ  اطراف میں  ایک پرامن ماحول پیدا کرنا چاہتا ہے تاکہ ہم پائیدار معاشی ترقی کے اپنے اصل مقصد کی سمت پوری سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھیں اور اسی لئے پاکستان امن و ترقی کے درمیان اٹوٹ رشتے میں بدستور یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: پاکستان نے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات، تعاون اور اچھی ہمسائیگی کی مسلسل کوشش کی ہے۔ چیلنجز اور حتیٰ کہ بعض معاملات میں ناکامیوں کے باوجود پاکستان کا یہ   نظریہ مستحکم رہا ہے۔

سینیٹر اسحاق نے افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ایک پرامن، مستحکم، متحد اور خوشحال افغانستان،  پاکستان کے مفاد میں ہے۔ ایک جامع حکومت کی تشکیل اور تمام افغانوں کے حقوق کے احترام کے مطالبے کے  ساتھ ہی ، ہم اس بات کو یقینی بنانے کی  ناگزیر  ضرورت پر بھی  زور دیتے ہیں کہ افغانستان کی سرزمین دوسرے ممالک  میں دہشت گردی کے لئے استعمال نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا: ہمیں امید ہے کہ افغانستان کی عبوری حکومت کے حکام  کھلے ذہن سے  اس مطالبہ پر توجہ دیں گے اور ہمارے سنگین خدشات کو دور کرنے کے لیے ضروری عملی اقدامات کریں گے۔

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے خلیج فارس اور وسطی ایشیا کے ممالک کے ساتھ اسلام آباد کے قریبی تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے  زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دوست ممالک کے ساتھ  گہرے تعاون کی ہماری کوششیں  بدستور جاری رہیں  گی۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: