• Oct 22 2024 - 08:21
  • 34
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

ایران اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دی جارہی ہے، ایرانی وزیر تجارت

ایرانی وزیر تجارت نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارت کے سلسلے میں اشیاء کی لسٹ کی تیاری آئندہ دو مہینوں میں مکمل ہوجائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر تجارت، صنعت و معدن محمد اتابک نے ایران اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارت کے حوالے سے کہا کہ شنگھائی تعاون کونسل کے اجلاس کے دوران دونوں ملکوں نے آزاد تجارت کے حوالے سے معاہدے کو حتمی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے تجارتی اشیاء کی فہرست کی تیاری کے لئے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

اتابک نے مزید کہا کہ اسلام آباد اور تہران تجارتی وفود کے تبادلے کے ذریعے اشیاء تجارت کے حوالے سے جاری کام کو دو مہینوں کے اندر مکمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد تجارت سے دونوں ملکوں میں اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔ دونوں ممالک اگلے مرحلے میں مزید اشیاء کی فہرست کا تبادلہ کریں گے۔

وزیر تجارت نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کے حوالے سے کہا کہ اب تک پاکستان کے ساتھ 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کی تجارتی اشیاء کا تبادلہ ہوا ہے۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: