• Jun 13 2025 - 15:22
  • 29
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

آج صبح اسلامی جمہوریہ ایران پر صیہونی غاصب ڈکٹیٹر کے وحشیانہ حملے کے بعد رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کا ایرانی عظیم قوم کے نام پیغام ۔

آج صبح اسلامی جمہوریہ ایران پر صیہونی غاصب ڈکٹیٹر کے وحشیانہ حملے کے بعد رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کا ایرانی عظیم قوم کے نام پیغام ۔ پیغام کا متن حسب ذیل ہے: بسم اللہ الرحمن الرحیم عظیم ملت ایران! صیہونی حکومت نے آج صبح اپنے پلید اور خون آلود ہاتھ سے ہمارے پیارے ملک میں ایک اور سنگین جرم انجام دیا اور اپنی پست فطرت کو رہائشی علاقوں پر حملہ کر کے ایک بار پھر بے نقاب کر دیا۔ یہ حکومت سخت ترین سزا کی منتظر رہے۔ ان شاء اللہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فورسز کا طاقتور ہاتھ اسے ہرگز نہیں چھوڑے گا۔ دشمن کے حملے میں کئی عظیم کمانڈرز اور سائنسدان شہید ہو گئے ہیں۔ ان کے جانشین اور ساتھی ان شاء اللہ فوراً اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ صیہونی حکومت نے اس جرم کے ذریعے اپنے لیے ایک دردناک اور تلخ انجام کو دعوت دی ہے، اور یقیناً اس کا مزہ چکھے گی۔ سید علی خامنہ ای 13جون 2025ء

آج صبح اسلامی جمہوریہ ایران پر صیہونی غاصب ڈکٹیٹر کے وحشیانہ حملے کے بعد رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کا ایرانی عظیم قوم  کے نام پیغام ۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عظیم ملت ایران! صیہونی حکومت نے آج صبح اپنے پلید اور خون آلود ہاتھ سے ہمارے پیارے ملک میں ایک اور سنگین جرم انجام دیا اور اپنی پست فطرت کو رہائشی علاقوں پر حملہ کر کے ایک بار پھر بے نقاب کر دیا۔ یہ حکومت سخت ترین سزا کی منتظر رہے۔ ان شاء اللہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فورسز کا طاقتور ہاتھ اسے ہرگز نہیں چھوڑے گا۔ دشمن کے حملے میں کئی عظیم کمانڈرز اور سائنسدان شہید ہو گئے ہیں۔ ان کے جانشین اور ساتھی ان شاء اللہ فوراً اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ صیہونی حکومت نے اس جرم کے ذریعے اپنے لیے ایک دردناک اور تلخ انجام کو دعوت دی ہے، اور یقیناً اس کا مزہ چکھے گی۔ 

سید علی خامنہ ای

13جون 2025ء   

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: