حبیب اللہ صادقی

حبیب اللہ صادقی

حبیب اللہ صادقی

حبیب اللہ صادقی ، مصور، گرافک آرٹسٹ اور کارٹونسٹ 1957میں تہران کے ایک روایتی گھرانے میں پیدا ہوئے۔

اسلامی انقلاب کی فتح کے ساتھ ہی انہوں نے کچھ دوستوں کے ساتھ ایران کی سماجی اور اسلامی تحریک میں حصہ لیا۔انہوں نے 400 مصور شدہ تصاویر کو بطور ویڈیو رپورٹ پیش کیا ۔

22 بہمن کو اس نے حسینیہ ارشاد لائبریری میں فنون لطیفہ کی فیکلٹی میں اپنے چند ہم جماعتوں کے ساتھ ایک بڑی نمائش میں ظلم کے خلاف جدوجہد میں ایرانی عوام کی یادوں کو پیش کیا۔

ان کی متعدد تخلیقات "اسلامی انقلاب کے مصوروں کے 10 سال" نامی کتاب میں شائع ہوئی ہیں۔

ان کے دو کام دیواری مصوری میں تبدیل ہو گئے ہیں ، ایک شیراز میں حافظ کے مزار کی دیوار  پر اور دوسرا ہجران کے عنوان سے  پراک آراجیکو ٹوکیو پارک (جاپان) میں ایک دیوار پر تصویر ہوچکا ہے۔

حبیب اللہ صادقی ، تقریباً 44 سال سے ڈرائنگ اور پینٹنگ کر رہے ہیں اور 32 سال سے آرٹ کا مطالعہ اور تحقیق کر رہے ہیں،جبکہ  طلباء و طالبات  کی تعلیم و تربیت میں بھی ان کی معاونت کر رہے ہیں۔

حبیب اللہ صادقی 27 جولائی 2022 کو انتقال کرگئے۔

نام حبیب اللہ صادقی
ملک ایران
قسممصوری
پروڈکشن کا سالMar 21 1957

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: