لرستانی موسیقی
لرستانی موسیقی
لرستان کی سرزمین میں لری، لکی اور بختیاری تینوں ثقافتیں صدیوں سے ایک ساتھ رہتی ہیں۔ ان تینوں ثقافتوں نے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کو متاثرکیا ہے ۔ تاریخی اور ثقافتی تعلق کوبرقراررکھتے ہوئے ان میں سے ہر ایک نے اپنی آزاد ثقافتی خصوصیات کوبرقراررکھا ہے۔ لرستان کی موسیقی کوتین حصوں یا تین مختلف ادوارمیں تقسیم کیا جا سکتا ہے، جس میں پرانے، درمیانی اورنیا تین ادوار شامل ہیں۔ ایک اور حوالے سے اس موسیقی کو درج ذیل اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے: کام کی موسیقی، طرب کی موسیقی، ماتمی موسیقی، یارسان کی رسم کی موسیقی، شاہنامہ خوانی، نظامی خوانی وغیرہ ۔
ھورہ قدیم ایرانی اورموریش گائیکی کی اصل مثالوں میں سے ایک ہے، ھور کی ایک قسم، جو ماتم کے لیے ہے، اور سریخانی، جو کہ سوگ کی تقریبات کے لیے گائی جاتی ہے، اس خطے میں موسیقی کی ایک اہم مثال ہے۔ لری اور لکی کی موسیقی میں بہت سے اختلافات کے باوجود، بھی مشترکات ہیں۔ لری اورلکی کی موسیقی میں فرق راگ کی خصوصیات، کی شاعری کے مواد اور بولی اور زبان میں ہے۔ مویہ کے گیتوں میں یہ فرق بالکل واضح ہے۔
گیت، علی دوستی کے گانے اور رقص کی موسیقی اس علاقے کی موسیقی کا خاص حصہ ہیں۔ گیت اکثر کمانچہ اور ڈھولک کے ساتھ پیش کئے جاتے ہیں اور ناچوں کی موسیقی میں بین اور دھل بجاتے ہیں۔ سنگين سما، سهپا، دوپا، اوشاري (خانہ بدوش، شانه شكي)، چپي، اوراماني، خان اميري و هلپركه رقص اور کھیل سے متعلق اقسام میں شامل ہیں۔
اس علاقے کی موسیقی کےعام آلات میں بین، دہل، کمانچہ، تمبک(ڈھولک)، دائرہ، بنسری اور دف شامل ہیں۔
نام | لرستانی موسیقی |
ملک | ایران |
قسم |