کلچرل قونصلر اور ڈائریکٹر خانہ فرہنگ کی پیر محمد نقیب الرحمن سے ملاقات
کلچرل قونصلر مجید مشکی اور ڈائریکٹر خانہ فرہنگ راولپنڈی ڈاکٹر مہدی طاہری کی پیر محمد نقیب الرحمن سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتوگو
کلچرل قونصلر سفارت اسلامی جمہوریہ ایران اسلام آباد مجید مشکی اور ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران راولپڈی ڈاکٹر مہدی طاہری نے پیر کے روز سجادہ نشین عیدگاہ شریف راولپنڈی حضرت پیر محمد نقیب الرحمن سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر حضرت پیر نقیب الرحمان نے مجید مشکی اور ڈاکٹر مہدی طاہری کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور انہیں عیدگاہ شریف میں خوش آمدید کہا اور عیدگاہ شریف کی پرانی تاریخ اور تاسیس کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔
آقائے مجید مشکی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اتحاد بین المسلمین اور دینی تعلیم کے فروغ میں پیر نقیب الرحمان کے کردار کو سراہا اور اتحاد بین المسلمین، مذہبی ہم آہنگی اور دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے مشترکہ طورپر مختلف کانفرنسز اور محافل نعت وغیر ہ کے انعقاد پر تفصیلی گفتوگو کی
اپنا تبصرہ لکھیں.