ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران کی وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی راولپنڈی سے ملاقات
ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی ڈاکٹر مہدی طاہری کا راولپنڈی وویمن یونیورسٹی کا دورہ
ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران کی وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی راولپنڈی سے ملاقات
ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی ڈاکٹر مہدی طاہری نے گذشہ روز راولپنڈی وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر انیلہ کمال سے ملاقات کی اور وویمن یونیورسٹی راولپنڈی اور ایران کے مختلف یونیورسٹیز میں تعلیمی، سائنسی، ثقافتی، تاریخی، تحقیقی اور زبان و ادب کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے گفتگوکی، اس موقع پر ڈاکٹرمہدی طاہری نے خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی میں ہونے والی علمی، ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔
ملاقات کے دوران وائس چانسلر راولپنڈی وویمن یونیورسٹی ڈاکٹر انیلہ کمال نے ڈائیریکٹر خانہ فرہنگ کو خوش آمدید کہا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا ۔
اپنا تبصرہ لکھیں.