• Jan 24 2024 - 11:39
  • 96
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

ہماری مشترکہ توانائیوں کو علاقائی امن کے لئے استعمال کیا جانا چاہیے، تہران میں پاکستان کے سفیر

اسلام آباد-ارنا- ایران میں پاکستان کے سفیر نے حالیہ واقعات میں دونوں ملکوں کے حکام کی دور اندیشی کی تعریف کرتے ہوئے زور دیا: تہران و اسلام آباد کی مضبوط توانائیوں کو علاقے میں قیام امن کے لئے استعمال کیا جانا چاہیے۔

محمد مدثر ٹیپو نے اسلامی جمہوریہ ایران کے آئندہ دنوں میں پاکستان کے دورے کے موقع پر ایکس پر لکھا : مجھے بہت خوشی ہے کہ ایران و پاکستان کے رہنماؤں نے اتنی مہارت کے ساتھ ایک چیلنج بھرے لمحے میں دور اندیشی کا مظاہرہ کیا اور بڑی تیزی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو صحیح ڈھرے پر لا دیا۔

تہران میں پاکستان کے سفیر نے زور دیا: ہمارے پاس بہت گنجائشیں ہیں اس لئے دونوں برادر ملک کو مشترکہ طور پر علاقے میں امن و خوشحالی کے لئے کوشش کرنا چاہیے۔

واضح رہے  پاکستان کے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ایران و پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے سفیر 26  جنوری 2024 تک اپنے اپنے سفارتی مشن پر واپس آجائیں گے۔

اس کے علاوہ پاکستان کے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان 29 جنوری 2024 کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

---- [مزید]

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: