پزشکیان: اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے استقامتی محاذ کی حمایت پوری قوت سے جاری رہے گی
تہران – اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر مسعود پزشکیان نے حزب اللہ کے سربراہ کے نام پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے استقامتی محاذ کی حمایت پوری طاقت سے جاری رہے گی۔
ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر مسعود پزشکیان نے حزب اللہ کے سربراہ کے نام اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ استقامتی محاذ کی حمایت پوری قوت سے جاری رہے گی۔
انھوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں استامتی محاذ اور خطے کے عوام کا حامی رہا ہے اور رہے گا۔
انھوں نے لکھا ہے کہ استقامتی محاذ کی حمایت اسلامی جمہوری نظام کی بنادی پالیسیوں کا حصہ ہے۔
ایران کے منتخب صدر نے کہا ہے کہ ناجائز صیہونی حکومت کے مقابلے میں مظلوم فلسطینی عوام اور تحریک استقامت کی حمایت حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی اہم ترین ہدایات میں شامل ہے جو کبھی منقطع نہیں ہوگی بلکہ پوری قوت سے جاری رہے گی۔
انھوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ہمین یقین ہے کہ استقامتی تحریکیں غاصب صیہونی حکومت کو مظلوم فلسطینی عوام اور خطے کی دیگر اقوام کے خلاف وحشیانہ حملوں اور جنگی جرائم کا سلسلہ جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیں گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر مسعود پزشکیان نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ جنابعالی کی مخلصانہ دعاؤں کے لئےشکرگزار ہوں اور خدا وند عالم سے لبنان کے عوام اورتحریک استقامت کے مجاہدین کے لئے کامیابی و کامرانی اور سرافرازی کی دعا کرتا ہوں۔