• Aug 12 2024 - 10:52
  • 60
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

پاکستان نے چالیس سال کے بعد اولمپکس میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

اسلام آباد – پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان نے نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کرلیا

ارنا کے مطابق جمعے کو پی ٹی وی نے اعلان کیا کہ پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔

اس رپورٹ کے مطابق  یہ اولمپک کھیلوں میں  چالیس سال کے بعد پاکستان کا پہلا سونے کا تمغہ ہے جبکہ 32 برس کے بعد اولمپکس میں  پاکستان کا یہ پہلا تمغہ ہے۔

 پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم نے 92 میٹر اور 97 سینٹی میٹر کی دوری تک نیزہ پھینک کر پہلی پوزیشن اور سونے کا تمغہ حاصل کیا۔  

 چالیس سال کے بعد اولمپک کھیلوں میں سونے کا تمغہ ملنے پر پاکستان کی حکومت، حکام، سیاستدانوں اور مسلح افواج کے سینیئر افسران نے ارشد ندیم کو مبارکباد دی اور عوام نے خوشیاں منائیں۔

  پاکستان نے چالیس برس قبل 1984 کے اولمپک کھیلوں میں نیزہ پھینکنے میں ہی سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا جبکہ 1992 میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

 گزشتہ روز پیرس اولمپکس 2024 میں ہندوستان نے بھی نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔  

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: