• Jan 22 2024 - 12:10
  • 93
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

پاکستان نے ایران کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد-ارنا- پاکستان کی قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد کابینہ کے اراکین نے سول اور فوجی حکام کے فیصلے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مکمل طور پر سفارتی تعلقات بحال کرنے اور دونوں ملکوں کے سفراء کی ایک دوسرے کے دار الحکومتوں میں واپسی سے اتفاق کیا ہے۔

اسلام آباد سے ارنا کے رپورٹر کے مطابق اسلام آباد میں عبوری وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی سربراہی میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اس اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق پاکستان نے ایران کے ساتھ مکمل طور پر سفارتی تعلقات بحال کر لیئے  ہیں اور جلد ہی ایران و پاکستان کے سفراء ایک دوسرے کے دار الحکومتوں میں بھیج دیئے جائیں گے۔

در ایں اثنا پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان جاری کرکے بتایا ہےکہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونی گفتگو میں دونوں ملکوں کے سفراء کی واپسی پر اتفاق کیا ہے۔

جلیل عباس جیلانی اور حسین امیر عبد اللہیان نے اس بات پر اتقاق کیا ہے کہ دہشت گردی اور ایک دوسرے کی دیگر تشویشوں کے بارے میں قریبی تعاون میں استحکام پیدا کیا جائے گا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق جلیل عباس جیلانی نے کہا ہےکہ ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کا احترام دو طرفہ تعاون کی بنیاد ہونی چاہیے۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

---- [مزید]

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: