• Oct 2 2024 - 05:59
  • 25
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

پاسداران انقلاب اسلامی:اسماعیل ہنیہ، سید حسن نصر اللہ اور شہید نیلفروشاں کی شہادت کے جواب میں، ہم نے مقبوضہ علاقوں کو نشانہ بنایا

تہران- بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ، سید حسن نصر اللہ اور شہید نیلفروشاں کی شہادت کے جواب میں، ہم نے مقبوضہ علاقوں کو نشانہ بنایا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے ایران کی کارروائی پر ردعمل ظاہر کیا تو اسے زیادہ شدید حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بیان کا متن مندرجہ ذیل ہے:

عظیم اسلامی امت اور شہید پرور ایرانی قوم کچھ لمحے قبل اور صیہونی حکومت کی جانب سے مجاہد شہید ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کے قتل کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی پر طویل صبر اور امریکہ کی حمایت سے غزہ و لبنان میں قتل عام اور لبنان میں مجاہد کبیر، مزاحمت کے رہنما اور حزب اللہ کے سرافراز سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اور پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی مشیر اور بہادر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید عباس نیلفروشان کی شہادت کے بعد پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ نے دسیوں بیلسٹک میزائلوں سے مقبوضہ سر زمین کے قلب میں واقع کئی اہم فوجی و سیکوریٹی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا کہ جس کی تفصیلات بعد میں اعلان کی جائیں گی ۔

واضح رہے یہ آپریشن اعلی قومی سلامتی کی منظوری، چیف آف آرمی اسٹاف کی اطلاع اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اور وزارت دفاع کی حمایت سے کیا گیا ہے۔

خبردار کیا جاتا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے، ملکی و عالمی قوانین کے مطابق کئے گئے اس آپریشن پر فوجی رد عمل ظاہر کیا تو اس کے بعد اسے  زیادہ شدید اور تباہ کن حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وما النّصْر إلاّ منْ عند اللّه الْعزیز الْحکیم

تعلقات عامہ ، پاسداران انقلاب اسلامی فوج

  •  
اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

---- [مزید]

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: