• Apr 29 2024 - 10:44
  • 107
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

مرکز ثقافت اور اسلامی روابط کی جانب سے امریکی سٹوڈنٹس سے اظہار یک جہتی کیلئے پوری دنیا سے درخواست۔

مرکز ثقافت اور اسلامی روابط نے اپنے بیان میں فلسطین کے حامی یونیورسٹی طلباء کے خلاف امریکی حکومت اور پولیس کے ظالمانہ روئیے کی مزمت کرتے ہوئے، پوری دنیا کی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں سے اس حقیقی طلباء تنظیم کی حمایت کی درخواست کی ہے۔

اس بیان میں آیا ہے کہ امریکہ میں اس طلباء تنظیم کی جانب سے امریکہ کی مختلف ریاستوں میں بیداری کی یہ لہر اور صہیونی مظالم اور شیطانی عزائم کی مزمت، آزادی بیان کے دعویداروں کی جانب سے طلباء کی ایک بڑی تعداد کی گرفتاری اور تشدد کا باعث بنی ہے۔ کیلفونیا سے ٹیکساس تک جو غیرت مند طلباء غزہ کے مظلوم لوگوں اور خاص کر بچوں اور عورتوں پر ظلم و تشدد کو روکنے کیلئے میدان میں نکلے، وہ کبھی بھی غزہ میں جنگ بندی، اسرائیلی ڈکٹیٹر کی نام نہاد یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں سے قطع روابط اور غزہ میں نسل کشی کرنے والوں کو کٹہرے میں لانے جیسے بنیادی مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اس طلباء کی انسانیت پر مبنی تحریک نے اپنی حکمت عملی، ثابت قدمی اور پیش قدمی کے ذریعہ خونخوار درندوں نیندیں حرام کر دی ہیں۔نہ صرف یہی بلکہ مغربی مغربی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں تک اس ظلم کی گونج پہنچا دی ہے۔اس تحریک کے تین بنیادی ارکان کی آگاہی، بصیرت اور استقامت نے امریکی ایوانوں میں زلزلہ برپا کر دیا ہے۔ ایسی تحریک جو مغرب کے دیگر جغرافیائی اور تعلیمی شعبوں میں بھی پاپولر ہو رہی ہے، امریکہ کے  شیطانی عزائم کیلئے خطرہ ثابت ہورہی ہے۔

مرکز ثقافت اور روابط اسلامی ان یونیورسٹی طلباء اور اساتذہ کا تہہ دل سے مشکور ہے، جو امریکہ پر مسلط صیہونی لابی  کے خوف کے باوجود غزہ کے مظلوموں کی حمایت میں میدان میں نکلے۔اور ان کے خلاف ہونے والے ہر ظالمانہ اقدام کی مزمت کرتا ہے۔ یہ مرکز دنیا بھر کی یونیورسٹیوں، تعلیمی اور ثقافتی اداروں سے ہر طرح کے مذہبی، لسانی اور نسلی تعصبات سے بالا تر ہو کر اس امریکی طلباء تنظیم کی انسانیت پر مبنی حقیقت پسند تحریک کی بھر پور حمایت کی درخواست کرتا ہے۔ ظاہر ہے کہ پوری دنیا کی جانب سے اس طلباء تنظیم سے اظہار یکجہتی اور حمایت، فلسطین اور غزہ کے مظلوم عوام سے ہی اظہار یکجہتی ہے، جو کسی بھی آزاد انسان کا اخلاقی فرض ہے۔

امید ہے کہ اس طرح کی تحریکیں استکباری نظام کے مجرمانہ تسلط کے خاتمے، غزہ جنگ بندی اور صیہونی وحشیوں اور انکے حامیوں کی شکست کا باعث بنیں گی۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: