• Jun 5 2025 - 11:58
  • 22
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

متحدہ امت عالمی کیمپین 2 حج برائت

متحدہ امت ایک ایسی کیمپین ہے جو متحدہ امت کے مفہوم کی تشریح کے ساتھ، فلسطین، لبنان، مزاحمتی محاذ اور پوری دنیا کے دیگر ستم رسیدہ لوگوں کی مادی اور معنوی حمایت کے لیے ایک اجتماعی اقدام پر مرکوز ہے۔

کیمپین کا تعارف

رجب، شعبان اور رمضان کے مبارک مہینوں میں پہلی 'متحدہ امت' کیمپین کی کامیابی کے بعد مشرکین سے برائت اور غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کے مقصد سے متحدہ امت کی دوسری کیمپین شروع ہو رہی ہے اور مندرجہ ذیل طریقے کی تجویز دی جاتی ہے:

  1. حج کے ایام میں عرفہ اور عید الاضحیٰ کے دن، اور عید قربان کی نماز کے خطبوں میں مشرکین سے برائت کے پروگرام کا ممکنہ   طریقے سے انعقاد
  2. مزاحمتی محاذ کی معنوی حمایت کے لیے سورۂ مبارکۂ فتح کی تلاوت
  3. حسب استطاعت پانی کی ایک یا ایک سے زیادہ بوتلوں کی قیمت ادا کر کے علامتی طور پر غزہ کے لوگوں کی مادی مدد

توجہ: مادی مدد اداروں، شخصیات اور دیگر ممکنہ طریقوں سے کی جائے۔

میڈیا کے کام:

  • مشرکین سے برائت، سورۂ فتح کی تلاوت اور امداد  کے پروگرام کی تصویریں اور کلپس تیار کرنا
  • کیمپین کے ہیڈکوارٹر کے لیے تصاویر بھیجنا
  • سوشل میڈیا پر مندرجہ ذیل ہیش ٹیگس کے ساتھ تصاویر پوسٹ کرنا:
  • #الکعبۃ_تجمعنا_لدعم_امتنا
  • #الکعبۃ_تجمعنا_لدعم_فلسطین
  • #الکعبۃ_تجمعنا_لدعم_غزۃ
  • حج البرائۃ
  • امت_الواحدہ
  • زمینی سطح پر عمل درآمد کے بعد کے نکات اور ضوابط
  • امداد کی رقوم اور اشیاء کی پوری طرح سے دیکھ بھال اور انھیں مرکزی ہیڈکوارٹر کی طرف سے متعین نمائندے کے حوالے کرنا۔
  • قرآنی محفل کو میڈیا میں وائرل کرنے کی ہر ممکن کوشش
  • متحدہ امت کیمپین 2 کا دورانیہ:

10 ذی الحجہ سے 10 محرم تک

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

---- [مزید]

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: