• May 30 2025 - 08:15
  • 93
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

غزہ فلسطینیوں کا ہے، اسرائیلی فوج کو وہاں سے نکل جانا چاہیے، سابق صہیونی وزیراعظم

سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ غزہ فلسطینیوں کی سرزمین ہے اور اسرائیلی فوج کو فورا انخلاء کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرت نے غزہ کے محاصرے پر اسرائیلی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نتن یاہو کی سربراہی میں موجودہ حکومت نے نہ صرف اسرائیل کی عالمی ساکھ کو تباہ کیا ہے بلکہ امن کے تمام مواقع کو بھی ختم کردیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بن گویر اور اسموتریچ جیسے انتہا پسند وزراء کو کابینہ سے فوری طور پر نکالا جائے اور ایک نئی قیادت سامنے آئے جو امن کے قیام اور عالمی سطح پر اسرائیل کا امیج بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

اولمرت نے جنگ بندی کی بین الاقوامی کوششوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکاف پر اعتماد ہے، اور میرا یقین ہے کہ وہ نتن یاہو پر جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈال سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسٹیو وِٹکاف نے مجھے مطلع کیا ہے کہ ایک نئی تجویز زیر غور ہے جو اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کا باعث بن سکتی ہے۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

---- [مزید]

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: