• May 21 2025 - 11:06
  • 11
  • مطالعہ کی مدت : 4 minute(s)

شہید رئیسی اصول پسند صدر تھے، امریکہ سے مذاکرات نتیجہ خیز ہونے کی توقع نہیں، رہبر معظم

شہید رئیسی اور شہداء خدمت کی پہلی برسی کے موقع پر رہبر معظم کی موجودگی میں تقریب منعقد ہوئی

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سابق صدر شہید رئیسی اور ان کے ہمراہ شہید ہونے والوں کی پہلی برسی کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ‌ای نے شہید صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھ ہوائی حادثے میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی اصول پسندی اور استقامت کو سراہا۔

رہبر انقلاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید رئیسی نے صدارت کے آغاز میں ہی ایک واضح مؤقف اختیار کیا تھا۔ اُنہوں نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں ایک صحافی کے سوال پر دو ٹوک انداز میں نفی میں جواب دیا تھا۔

آیت اللہ العظمی خامنہ‌ای نے مزید کہا کہ شہید رئیسی نے دشمن کو موقع نہ دیا کہ وہ ایران کو دھمکی، لالچ یا مکاری سے مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور کرے۔ وہ مضبوط اور غیر مبہم مؤقف کے ساتھ ڈٹے رہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید رئیسی کے دور میں بھی موجودہ دور کی طرح، بالواسطہ مذاکرات ہوئے لیکن وہ بے نتیجہ رہے۔ آج بھی ہمیں کوئی نتیجہ نکلنے کی توقع نہیں ہے اور ہم نہیں جانتے آگے کیا ہوگا۔

رہبر معظم انقلاب نے اپنے خطاب میں حالیہ مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے امریکی فریق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے فریق مخالف کو ایک بات کا تذکر دینا چاہتا ہوں کہ ایران کے خلاف ہرزہ سرائی سے پرہیز کرے۔

انہوں نے امریکہ کی جانب سے ایران کی یورینیم کی افزودگی پر پابندی کے اعلان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا کہ ہم ایران کو افزودگی کی اجازت نہیں دیں گے، بہت بڑی غلطی ہوگی۔ ایران کو کسی کی اجازت کا انتظار نہیں۔ ہماری اپنی پالیسیاں اور اپنا طریقہ کار ہے اور اپنے فیصلوں کی خود پیروی کرتے ہیں۔

رہبر انقلاب نے مزید کہا کہ میں ایک مناسب موقع پر ایرانی قوم کو یہ بھی بتاؤں گا کہ مغربی ممالک خاص طور پر امریکہ کیوں اس قدر اصرار کرتے ہیں کہ ایران افزودگی نہ کرے؟ وہ افزودگی کے مسئلے پر کیوں اتنے حساس ہیں؟ ان کے اس اصرار کے پیچھے اصل نیت کیا ہے؟ ان شاء اللہ میں یہ باتیں کسی اور موقع پر قوم کے سامنے رکھوں گا تاکہ سب جان لیں کہ معاملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید رئیسی خود کو عوام سے برتر نہیں سمجھتے تھے۔ وہ خود کو عوام کا حصہ بلکہ ان سے کمتر سمجھتے تھے۔

رہبر انقلاب نے کہا کہ شہید رئیسی اور ان کے بہت سے نوجوان ساتھیوں کے طرز عمل میں وہی جذبہ، تحریک، احساس ذمہ داری اور روشن خیالی دیکھنے میں آئی جو کہ شہید رجائی کے ساتھیوں میں تھی۔ یہ وہی انقلاب کی طاقت اور امام راحل کی فتح ہے۔

رہبر انقلاب نے شہید رئیسی اور ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید رئیسی اور ان کے بہت سے نوجوان ساتھیوں کے کردار میں وہی جذبہ اور روشن خیالی دیکھی جا سکتی ہے جو کہ شہید رجائی کے ساتھیوں جیسے کلانتری، عباس پور، قندی، نیلی وغیرہ میں دیکھی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وہی نوارنیت، وہی جذبہ، وہی حوصلہ، وہی احساس ذمہ داری، 40 سال بعد۔ یہ بہت قیمتی ہے۔ یہ انقلاب کی طاقت ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک طاقتور انقلاب ہے۔ یہ امام راحل کی فتح الفتوح ہے۔ انہوں نے فتح الفتوح کو انقلاب کے ذریعے ایثار و فداکاری کے حامل افراد کی تربیت کے طور پر متعارف کرایا۔

رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ شہدائے خدمت اسلامی انقلاب کے تربیت یافتہ افراد تھے جو ملک کے مختلف گوشہ و کنارے سے ابھرے اور پروان چڑھے۔ انقلاب ان شہیدوں جیسے لاکھوں نوجوانوں کی تربیت کرنے میں کامیاب ہوا، جن میں ممتاز قومی اور بین الاقوامی شخصیات ایرانی قوم کے سامنے پیش کی گئیں۔ 

رہبر انقلاب نے شہید رئیسی اور دیگر شہدائے خدمت کی یاد میں منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید رئیسی 1979 میں کہ جب انقلاب کامیاب ہوا ایک 18 سالہ نوجوان تھے، شہید آل ہاشم ایک 16 سالہ نوجوان تھے، شہید امیر عبداللہیان ایک 14 سال کے بچے تھے، انقلاب کے آغاز میں شہید ملک رحمتی پیدا نہیں ہوئے تھے۔ 

یہ انقلاب کے تربیت یافتہ افراد ہیں کہ رئیسی مشہد سے، آل ہاشم تبریز سے، رحمتی مراغہ سے، دامغان سے امیر عبداللہیان، فریدون شہر اصفہان سے موسوی، گنبد قابوس سے مصطفوی، نجف آباد سے دریانوش، ابھر سے قدیمی۔

 اس ملک کے کونے کونے سے یہ نوجوان اٹھ کھڑے ہوئے اور پروان چڑھے۔ 

انقلاب ایسے لاکھوں نوجوانوں کی تربیت کرنے میں کامیاب رہا، جن میں سے بعض ممتاز قومی اور بین الاقوامی سطح کی شخصیات ہیں۔ یہ انقلاب کا کارنامہ ہے، یہ انقلاب کی طاقت ہے۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

---- [مزید]

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: