جامعہ سندھ جامشورو میں ایک عظیم الشان پانچویں میلاد مصطفیٰ انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
|
مورخہ 27 آگست 2025 جامعہ سندھ جامشورو میں ایک عظیم الشان 5 پانچویں میلاد مصطفیٰ انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اس میلاد میں ثقافتی اتاشی ، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرھنگ جمھوری اسلامی ایران-حیدرآباد جناب رضا پارسا صاحب کو وائس چانسلر یونیورسٹی جامشورو کی جانب سے خصوصی مدعو کیا گیا، میلاد کانفرنس انسٹیٹیوٹ آف لینگویجز (عربی اینڈ فارسی) جامعہ سندھ جامشورو (UNIVERSITY OF SINDH,JAMSHORO) کی طرف آرگنائز کیا گیا کانفرنس میں نیشنل اور انٹرنیشنل اسپیکرز جس میں وی سی جامعہ سندھ جناب خلیل الرحمن چیف گیسٹ پروفیسر عبدالطیف البرزنجی بغداد عراق سے ، بین الاقوامی اسلامی اسکالر پیر غلام رضوانی جیلانی سجادہ نشین مکلی ٹھٹہ اور پروفیسر حسام ابراھیم جورڈن سے اور پروفیسر اسداللہ الاظھری ڈاکٹر مظھر محمود علوی منھاج یونیورسٹی لاھور جیسے معزز شخصیات نے رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت اور افکار و اخلاق پر جامع گفتگو کی ۔۔ ساتھ میں جناب رضا پارسا نے اس موقع پر خصوصی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشنودی حاصل کرنے کی خاطر مختصر مگر جامع گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ، آج اگر رسول خدا ھمارے درمیان موجود ہوتے تو وہ آج کے جانسوز واقعات میں سے غزہ ، یمن ، لبنان اور دیگر اسلامی ممالک پر صیہونی بمباری اور ظلم و بربریت دیکھنے کہ بعد ھرگز خاموش نہ رہتے اور انکی حمایت میں آواز بلند کرتے انکا عملی ساتھ دیتے۔۔۔ آخر میں دعا کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ھم سب مل کر بیت المقدس میں عید میلاد النبی انٹرنیشنل جشن و میلاد منائینگے ۔۔ وائس چانسلر جامعہ سندھ جناب خلیل الرحمن نے انکو اور دیگر مھمانوں کو اعزازی شیلڈ اور اجرک کا تحفہ پیش کیا اور انکے اس نقطے پر خوشی کا اظھار کیا ۔ |
اپنا تبصرہ لکھیں.