• Aug 5 2024 - 12:54
  • 36
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute
پاک ایران وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت

تہران کی اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کی درخواست / اسلام آباد کی مکمل حمایت

اسلام آباد - پاکستان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ اسلام آباد شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس منعقد کرنے کی تہران کی درخواست کی نہ صرف حمایت کرتا ہے بلکہ پاکستانی وفد اس اجلاس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے تعلقات عامہ کے مطابق، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے علی باقری کنی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے تہران میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت اور غزہ میں صیہونی جرائم کے تسلسل کی شدید مذمت کی۔

اسحاق ڈار نے تہران میں شہید ھنیہ کی شہادت کو ایک گھناؤنا فعل قرار دیتے ہوئے اپنے ایرانی ہم منصب کو بتایا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی نے اس دہشت گردانہ کارروائی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی ہے۔

علی باقری نے اسحاق ڈار کو اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جس کا پاکستان کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اسلام آباد شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس منعقد کرنے کی تہران کی درخواست کی نہ صرف حمایت کرتا ہے بلکہ پاکستانی وفد اس اجلاس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

---- [مزید]

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: