• Oct 28 2024 - 04:19
  • 7
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

باخبر ذرائع کی جانب سے ایران کے 20 اہداف پر اسرائیلی جارحیت کے دعوؤں کی تردید

ایک باخبر ذریعے نے غاصب اسرائیلی حکومت کے ایران میں 20 مقامات پر حملے کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔

 باخبر ذرائع نے کہا کہ غاصب اسرائیلی فوج کا ایران میں 20 مقامات کو نشانہ بنانے کا دعوی بے بنیاد ہے۔

ذرائع نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دشمن کی جانب سے نشانہ بنائے گئے مقامات کی تعداد اس سے کافی کم ہے مزید کہا کہ صہیونیوں کی جانب سے یہ کارروائی ایرانی سرحد کے باہر سے کی گئی ہے اور اس سے محدود نقصانات ہوئے ہیں۔

مذکورہ ذرائع نے ایک سابقہ ​​رپورٹ کی بھی تصدیق کی ہے کہ تہران میں پاسداران انقلاب اسلامی کے فوجی مراکز میں سے کسی کو بھی نشانہ نہیں بنایا گیا ہے۔

باخبر ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اس حملے میں 100 اسرائیلی فوجی طیاروں کے حصہ لینے والی رپورٹس بھی سراسر جھوٹ ہیں، اسرائیل اپنے کمزور حملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایرانی فضائیہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ جارح اسرائیلی رجیم نے 26 اکتوبر کی صبح تہران، خوزستان اور ایلام میں بعض فوجی تنصیبات پر حملے کئے، لیکن ملک کے فضائی نظام نے دشمن کے جارحانہ حملوں کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے انہیں ناکام بنا دیا۔ تاہم اس حملے میں محدود نقصان ہوا ہے، جس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: