• Jul 1 2024 - 10:11
  • 91
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

ایرانی صدارتی انتخابات، دوسرے مرحلے میں انتخابی مہم کا آغاز

ایرانی آئین کے مطابق پہلے مرحلے کے حتمی نتائج کا اعلان ہوتے ہی دوسرے مرحلے کی انتخابی مہم شروع ہوتی ہے جو پولنگ سے چوبیس گھنٹے پہلے تک جاری رہے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق ایران میں صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے حتمی نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔ آئین کی شق 117 کے مطابق پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار پچاس فیصد ووٹ حاصل نہ کرسکے تو انتخابات کا اگلا مرحلہ ہوگا جس میں ابتدائی دو پوزیشن پر آنے والے امیدواروں کے درمیان دوبارہ مقابلہ ہوگا۔

حالیہ انتخابات میں بھی پہلے مرحلے میں مطلوبہ اکثریت نہ ملنے کی وجہ سے انتخابات اگلے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔ اس طرح صدارتی امیدوار پچاس فیصد ووٹ کے ساتھ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔

آئین کی شق 14 کے مطابق انتخابات کا دوسرا مرحلہ اگلے جمعہ کو ہوگا۔اگر کسی بھی عذر کی بنا پر میدان میں ایک ہی امیدوار بچ جائے تو بلافاصلہ اس کے انتخاب کا حکم صادر ہوگا۔

آئین کے مطابق گذشتہ دن حتمی نتائج کے اعلان کے بعد سے لے کر جمعرات کی صبح آٹھ بجے تک امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت حاصل ہوگی۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

---- [مزید]

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: