ایرانی سفارت خانے کی پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی کامیابی پر پاکستانی عوام کو مبارکباد
اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے نے پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے نے پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ہفتہ ایک تہنیتی پیغام میں سفارتخانے نے کہا کہ پاکستانی جیولن تھرو نے 92.97 میٹر کی تھرو کے ساتھ 118 سال پرانا اولمپک ریکارڈ توڑ کر پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا۔
سفارت خانے نے اس یادگار لمحے کو سراہتے ہوئے اس طرح کی کامیابی کو دیکھ کر خوشی اور فخر کا اظہار کیا، ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے لیے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے،” پیغام میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات پر بھی زور دیا۔ایرانی سفارت خانے نے پاکستان کو اس عظیم سنگ میل پر پہنچنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ارشد ندیم کی فتح کی اہمیت کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے کھلاڑیوں کے لیے ایک تحریک کے طور پر اجاگر کیا۔
اپنا تبصرہ لکھیں.