• Nov 4 2024 - 12:14
  • 4
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

ایران، ہدہد اور کوثر سیٹلائٹس کی مدار میں روانگی، کاؤنٹ ڈاؤن شروع

ایران ملکی مواصلات اور انٹرنیٹ نظام کی بہتری کے لئے مستقبل قریب میں "ہدہد" اور "کوثر" سیٹلائٹس کو مدار میں بھیجے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صدر پزشکیان کے معاون برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے حوالے سے کہا ہے کہ 2018 میں ملکی سطح پر بنایا گیا سیٹلائٹ "کوثر" جلد مدار میں بھیجا جائے گا۔ اسی طرح "کوثر" کا ترقی یافتہ ماڈل "ہدہد" بھی انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے جلد مدار میں روانہ کیا جائے گا۔

دونوں سیٹلائٹس کی لانچنگ "دونما" سیٹلائٹس سسٹم کی تشکیل کے سلسلے میں پہلا قدم ہوگا۔ اس سسٹم میں ہدہد اور کوثر کی طرح 200 سیٹلائٹس شامل ہیں، جس سے خلائی نگرانی اور مواصلات کی مکمل سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

"دونما" سسٹم ہدہد (انٹرنیٹ سیٹلائٹ) اور کوثر (امیجنگ سیٹلائٹ) پر مشتمل ہے اور ایک مربوط نظام ہے جو مختلف خلائی شعبوں میں خدمات فراہم کرتا ہے۔ اس نظام کی سب سے اہم فعالیت نقل و حمل کے شعبے میں انتظامی اور نگرانی نظام بہتر کرنا ہے۔

دونوں سیٹلائٹس کی لانچنگ ایران کی خلائی ترقی کے سلسلے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔ یہ رہبر معظم کے بیان کی عملی تفسیر ہوگی جس میں انہوں نے ملکی ٹیکنالوجی اور مصنوعات پر انحصار کو مختلف چیلنجوں سے نمٹنے کا راہ حل قرار دیا تھا۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: