• Dec 9 2022 - 13:36
  • 368
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

اقوام متحدہ کا صیہونی حکومت کے ایٹمی ہتھیاروں کو تباہ کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی جس میں صیہونی حکومت کے جوہری ہتھیاروں کو تباہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بدھ کے روز 149 ووٹوں کے ساتھ صیہونی حکومت کے جوہری ہتھیاروں کو تباہ کرنے کے لیے ایک قرارداد منظور کی۔

صیہونی حکومت اور امریکہ، کینیڈا، مائیکرونیشیا ، پلاؤ اور لائبیریا نے اس قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔ یوکرین، بھارت سمیت 26 ممالک اور کئی یورپی حکومتوں نے بھی ووٹ نہیں دیا۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی پہلی کمیٹی نے صیہونی حکومت کے ایٹمی ہتھیاروں کو تباہ کرنے اور ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کی طرف سے صہیونی حکومت کی ایٹمی تنصیبات پر بین الاقوامی نگرانی کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔

صیہونی حکومت کبھی بھی سرکاری طور پر اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے باوجود اس بات کو تسلیم کرنے پر آمادہ نہیں ہوئی۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت نے ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: