• Apr 23 2024 - 09:01
  • 78
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute
ایران و پاکستان کے سربراہان مملکت کی ملاقات کے بعد

اسلام آباد کی اہم سڑک کا نام ایران رکھا گیا

تہران - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور پاکستان کے وزیر اعظم نے باہمی ملاقات کے بعد اسلام آباد کی ایک اہم سڑک کے نئے نام" ایران" کی رونمائی کی۔

صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی اور پاکستان کے وزیر  اعظم شہباز شریف نے دو طرفہ ملاقات اور کئ معاہدوں پر دستخط کے بعد اسلام  آباد کی ایک اہم سڑک کے نئے نام " خیابان ایران" کی رونمائی کی جو پاکستانی پارلیمنٹ کے سامنے سے شروع ہوتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اپنے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری کی دعوت پر پیر کی صبح ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد   کے ساتھ اسلام  آباد پہنچے ہیں۔

 وہ اپنے دورہ اسلام آباد میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے خصوصی ملاقاتوں کے علاوہ اعلی سطحی مشترکہ نشستوں میں بھی شرکت کر رہے ہیں۔

 

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: