• Nov 6 2024 - 08:27
  • 15
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)
ایران اور پاکستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات:

اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں

ملاقات کے دوران سینیٹر اسحاق ڈار نے عراقچی کو خوش آمدید کہتے ہیں کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر پزشکیان کو میرا سلام پہنچادیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اسلام آباد میں پاکستانی ہم منصب اسحق ڈار سے ملاقات کی ہے۔

وزارت خارجہ کے دفتر میں اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران سینیٹر اسحاق ڈار نے عراقچی کو خوش آمدید کہتے ہیں کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر پزشکیان کو میرا سلام پہنچادیں۔

انہوں نے ایرانی وزیرخارجہ کی اسلام آباد آمد کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران ہمیشہ دو برادر ملک رہے ہیں اور میں اپنے ایرانی دوست کے ساتھ بہت خوشی محسوس کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آغاز پر سابق ایرانی صدر شہید آیت اللہ رئیسی سے ملاقات ہوئی تھی۔ موجودہ صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا موقع ملا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ نے ایسے موقع پر اسلام آباد کا دورہ کیا ہے جب خطے کے حالات نہایت حساس ہیں۔

ملاقات کے دوران عراقچی نے تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات میں مزید اضافے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کو مشرق وسطی اور عالمی حالات کے بارے میں مشترکہ موقف اختیار کرنا چاہئے۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: