مشھد اردهال  کے علاقے  میں قالین دھونے (قالی شویان)  کی رسومات

مشھد اردهال کے علاقے میں قالین دھونے (قالی شویان) کی رسومات

مشھد اردهال کے علاقے میں قالین دھونے (قالی شویان) کی رسومات

 

کاشان کے علاقے فین میں خاوہ اردھال نامی گاؤں میں مشھد اردھال واقع ہے جس میں عزاداری کی ایک قدیم رسم ادا کی جاتی ہے ۔جو ہرسال مھر ماہ ( شمسی سال کےساتویں مہینے )کے دوسرے جمعے کو انجام پاتی ہے  اور جو ’’جمعہ قالی ‘‘ کے نام سے مشہور ہے ۔یہ واحد اسلامی اور مذہبی رسم ہے کہ جو شمسی سال کے مطابق منعقد کی جاتی ہے ۔

 

 

قالی  شویان کے مراسم کی وجہ تسمیہ امام زادہ سلطان علی بن امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت ہے، جو ۲۷ جمادی الثانی ۱۱۶ ہجری میں ہوئی ہے ۔کاشان کے علاقے فین کے لوگ  اس دن کی یاد  مناتے ہیں جنہوں نے امام زادہ سلطان علی کو اس علاقے میں آنے کی دعوت دی تھی ۔

 

اس رسم کے مطابق کچھ لوگ امامزادہ سلطان علی کے مزار کی ایک قالین کو گولائی میں  لپیٹ کر جوانوں کے کاندھوں پر رکھ  دیتے ہیں اور اس دوران مزار کے اندر نوحہ خوانی  اور عزاداری کرتے ہوئے اس قالین کو فین کاشان کے لوگوں کے حوالے کردیتے ہیں ۔اور وہ اس قالین کو اس عمارت کے مشرق  میں  تقریباً چند سو میٹر کے فاصلے پر واقع  چشمے  کی جانب لے جاتے ہیں ۔

جوانوں کے اس (ماتمی )دستے کے پیچھے پیچھے کچھ اور لوگ ہاتھوں میں موٹی موٹی لاٹھیاں اٹھائے ہوئے ’’حسین حسین ‘‘ کہتے ہوئے اور ہاتھوں میں یہ لاٹھیاں لہراتے   ہوئے چل رہے ہوتےہیں  ۔گویا وہ امامزادہ سلطان علی کی شہادت کے سلسلے میں ان کی خونخواہی کی علامت کے طور پر چشمے کی طرف چلتے ہیں ۔

وہ قالین چشمے کے نزدیک زمین پر رکھ دیا جاتا ہے  اور پھر امامزادہ شہید کو علامتی غسل  دیتے ہوئے،  اس چشمے کے پانی سے قالین کو پاک کیا جاتا ہے ۔پھرقالین کو اٹھانے والے واپس مزار کے دروازے پر آتے ہیں اور اسے خاوہ اردھال  گاؤں کے ساکنین کے سپرد کرتے ہیں تاکہ وہ اسے امامزادے کے مزار کے اندر لے جائیں ۔یہ رسم خاص آداب کے ساتھ انجام پاتے ہیں ۔

 

یہ رسم یونسکو کی عالمی معنوی ورثے کی فهرست میں  درج ہے۔

 

 

نام مشھد اردهال کے علاقے میں قالین دھونے (قالی شویان) کی رسومات
ملک ایران
قسم2

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: