جشن یلدا

جشن یلدا

جشن یلدا

​​​​​​​ یلدا خزاں کی آخری رات اور سردیوں کی پہلی رات کا نام ہے جو پورے سال کی طویل ترین رات ہے اور اس کے بعد سے راتیں چھوٹی اور دن طویل ہیں۔ ایران میں، سال کی سب سے لمبی رات "شب یلدا یا شب چلہ" کے نام سے معروف ہے۔ قدیم ایرانی تہذیب میں شب یلدا کو تاریکیوں کے مقابلے میں روشنی کی فتح کا تہوار ۲۰ اور ۲۱ دسمبر کی درمیانی شب کو ،ہر سال، ایران سمیت وسطی ایشیائی ممالک بشمول افغانستان، پاکستان، ازبکستان، ترکمانستان، آذربائیجان اور آرمینیا میں منایا جاتا ہے

 اس موقع پر خاندان کے سبھی افراد، گھرانے کے سب سے بزرگ شخص جیسے دادا، دادی، نانا، نانی کے گھر جمع ہوتے ہیں اور رات کا بیشتر حصہ ماضی کی اچھی یادوں ، قصوں، کہانیوں، داستانوں اور بیت بازی وغیرہ میں بسر کرتے ہیں۔

ایران میں حالیہ چند برسوں سے شب یلدا کو ایک قومی سطح کے تہوار کی حیثیت سے کافی فروغ ملا ہے۔  اس رات کو فال حافظ نکالنا، دیوان حافظ سنانا،  شاہنامہ خوانی کی روایت ایرانیوں میں ایک طویل عرصے سے عام ہے  اور اسے شب یلدہ کا لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے۔ اس موقع پر  شاعرانہ  ذوق و شوق رکھنے والے لوگوں کو بھی  دوسروں کو اپنے ذوق شاعری سے محظوظ کرنے کا موقع ملتا ہے.اس  جشن کو منانے کے لیے ایک خاص دسترخوان جسے "یلدہ یا چلہ دسترخوان" کہا جاتا ہے، کا اہتمام ہوتا ہے اور اسے مختلف قسم کے خشک میوہ جات، روایتی کھانوں، تازہ پھل جیسے کہ انار، تربوز، سیب  اور مٹھائیوں وغیرہ سے مزّ ین کیا جاتا ہے اور مہمانوں کی پذیرائی کی جاتی ہے.

پاکستان میں بھی پشاور، گلگت بلتستان اور کوئٹہ میں شب یلدا کا اہتمام کیا جاتا ہے اور مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے اپنے اپنے طریقے اورواج کے مطابق روایتی رسومات ادا کرتے ہوئے  بزرگ افراد کے ہمراہ ایک حجرے میں جمع ہوتے ہیں اور قصہ کہانیوں میں یہ رات گزارتے ہیں۔ 

 

نام جشن یلدا
ملک ایران
قسمقومی

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: