• Mar 4 2024 - 08:41
  • 156
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

پاکستان میں ایران کے سفیر نے نئے وزیر اعظم کے انتخاب پر مبارک باد پیش کی

پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے مسلم لیگ ن کے امیدوار شہباز شریف کو پاکستان کا نیا وزیر اعظم منتخب کئے جانے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

اسلام آباد میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں شہباز شریف کو اکثریتی ووٹوں سے وزیر اعظم منتخب کئے جانے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

ایران کے سفیر نے اپنے پیغام میں کہا ہے : ہم پاکستان میں کامیاب الیکشن کے بعد شہباز شریف کو پاکستان کا 24واں وزیر اعظم منتخب کئے جانے پر تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں ہر پہلو سے توسیع پر اپنی آمادگی ظاہر کرتا ہے۔

ایران کے سفیر نے اپنے اس پیغام میں اسی طرح پاکستان کے لئے صلح و امان و پائیداری کی دعا کی ہے ۔

واضح رہے پاکستانی پارلیمنٹ کے عام اجلاس میں اراکین نے اکثریت سے مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادیوں کے امیدوار شہباز شریف کو وزیر اعظم کے طور پر منتخب کر لیا۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

---- [مزید]

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: