فلسطین کو خودمختار ریاست تسلیم کرتے ہیں، مالٹا
مالٹا کے وزیراعظم نے فلسطین کو خودمختار ریاست کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ اور غرب اردن میں صہیونی حکومت کے مظالم اور جارحیت میں اضافے کے ساتھ دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے فلسطین کو خودمختار ریاست تسلیم کرنے کے رجحان میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مالٹا کے وزیر اعظم رابرٹ ابیلا نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے 45 سال سے جاری ایک قومی بحث ختم ہوگئی ہے کیونکہ مالٹا آئندہ ماہ ریاستِ فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گا۔
یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یورپ کے کئی ممالک فلسطین کو تسلیم کرچکے ہیں۔ اب تک اسپین، ناروے، آئرلینڈ، سلووینیا اور آرمینیا فلسطین کو خودمختار ریاست تسلیم کرچکے ہیں۔ مالٹا کا یہ اقدام فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی عالمی حمایت میں ایک اور اہم قدم تصور کیا جارہا ہے۔
اپنا تبصرہ لکھیں.