• May 13 2022 - 13:29
  • 289
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

صہیونیوں کے ہاتھوں الجزیرہ کے رپورٹر کی شہادت کے موقع پر سربراہ اسلامی ثقافت اور تعلقات کی تنظیم کا بیان

اسلامی ثقافت اور تعلقات کی تنظیم کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین محمد مہدی ایمانی پور نے بیان جاری کرتے ہوئے بیت المقدس میں قابض صہیونی حکومت کے ہاتھوں الجزیرہ کے رپورٹر کی شہادت کی مذمت کی ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین محمد مہدی ایمانی پور کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
انا لله و انا الیه راجعون
الجزیرہ نیٹ ورک کی تجربہ کار اور پر تباک صحافی "شیرین ابو عاقلہ" کی جنین میں قدس پر قابض صہیونی حکومت کے جرائم کی کوریج کے دوران شہادت نے اس قابض صہیونی حکومت کی بربریت اور گستاخی کا ایک اور پردہ دنیا کی سامنے چاک کر دیا ہے۔
صہیونیوں کا جان بوجھ کر شہیده ابو عاقلہ کو نشانہ بنانا صاف ظاہر کرتا ہے کہ قدس پر قابض اس نا جائز حکومت کے خلاف جہاد میں میڈیا، صحافیوں اور مفکرین کی حقیقت پر مبنی رپورٹنگ نے ان میں کس قدر خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے۔
شہیده ابو عاقلہ انسانیت کے دشمنوں کے خلاف جہاد کرنے والے شہداء میں سے ہیں۔ وه ایک ایسی صحافی تهیں کہ جس نے اپنی 51 سالہ زندگی میں ہمیشہ فلسطین اور قدس کے عوام پر ہونے والے مظالم کو پوری مہارت اور ایمانداری سے دنیا کی سامنے پیش کیا۔
یقیناً ان خاتون صحافی کی شہادت صہیونی حکومت کے جرائم کا پرده چاک کرنے کی سنگین ذمه داری دیگر جہادیوں کے کندھوں پر ڈال گئی ہے۔ اس نورانی اور مقدس راستے کا اختتام القدس کی آزادی اور خطے اور فلسطین کی سرزمین کو غاصبوں کے نا پاک وجود سے پاک کرنے پر ہوگا۔ ان شاء اللہ

محمد مہدی ایمانی پور
سربراہ اسلامی ثقافت اور تعلقات کی تنظیم

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

---- [مزید]

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: