• May 20 2024 - 08:52
  • 83
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

صدر مملکت اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر حکومتی کابینہ کا بیان

تہران – ارنا – صدر مملکت شہید ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے بعد حکومتی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا۔

 ارنا کے مطابق صدر ایران  اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے فورا بعد حکومتی کابینہ نے ہنگامی اجلاس تشکیل دیا جس کے بعد ایک بیان جاری کیا گیا جس میں شہید صدر کے دکھائے ہوئے راستے کو باقی رکھنے کے عہد کا اعلان کیا گیا ہے ۔ 

حکومتی کابنیہ کے ہنگامی اجلاس  کے بیان کا متن یہ ہے۔  

بسم الله الرحمن الرحیم من المؤْمنین رجالٌ صدقوا ما عاهدوا الله علیْه فمنْهمْ منْ قضى نحْبه ومنْهمْ منْ ینْتظر وما بدّلوا تبْدیلًا یوم ولادت باسعادت حضرت علی علی ابن موسی الرضا علیہ السلام پر خادم امام رضا، خادم ملت اور عوام کے محبوب صدر  ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی ملکوت اعلی سے مل گئے۔

 ایرانی عوام کے محبوب صدر نے جو ملک و قوم کی خدمت میں انتھک کوششوں میں مصروف رہے اپنے عہد پر باقی رہتے ہوئے اپنی جان قوم پر فدا کردی ۔

 حکومتی کابینہ ہیلی کاپٹر کے اس جانگداز سانحے اور ملت ایران کے محبوب اور خدمتگزار صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، جہادی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیاں، تبریز کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین آل ہاشم، مشرقی آذربائیجان کے گورنر ڈاکٹر مالک رحمتی اوران کے دیگر ساتھیوں کی شہادت پر حضرت امام زمانہ عج اللہ فرجہ الشریف، رہبر  معظم انقلاب اسلامی اورملت ایران کو تعزیت پیش کرتی ہے اور اپنے عزیز عوام کو یقین دلاتی ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کے وفادار ساتھی ، خادم ملت، غیور صدر آیت اللہ رئیسی کی  انتھک  جذبے کی پیروی اوران کے دکھائے ہوئے خدمت ملت کے راستے کو باقی رکھا جائے گا اور خدا وند عالم کی نصرت  اور عوام کے تعاون سے ملک کے جہادی  انتظام و انصرام میں معمولی سا بھی خلل ںہیں آئے گا۔   

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

---- [مزید]

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: