• Dec 28 2021 - 12:05
  • 605
  • مطالعہ کی مدت : 3 minute(s)
پاکستانی وزیر ریلوے کی ارنا سے ایک خصوصی انٹرویو میں؛

ای سی او ٹرین کے سائے میں ایران سے ریل ٹرانسپورٹ کی ترقی پاکستان کے ایجنڈے میں ہے

پاکستان کے وزیر ریلوے نے اسلام آباد-تہران-استنبول کے درمیان ای سی او کنٹینر ٹرین کی بحالی کو پاکستان کیلئے ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ای سی او ٹرین کے سائے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ریل ٹرانسپورٹ اور دوطرفہ تعاون کی ترقی پاکستانی حکومت کے سنجیدہ ایجنڈے میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ دنوں کے دوران، تہران-استنبول-اسلام آباد- ای سی او مال بردار ٹرین کی سیٹی 10 سال کے وقفے کے بعد ایران، پاکستان اور ترکی کے اعلی حکام کی موجودگی میں بجائی گئی۔

اسلام آباد-تہران-استنبول ریلوے  منصوبہ جسے ایکو کنٹینر ٹرین (آئی ٹی آئی) کہا جاتا ہے،  منگل کو ایک تقریب میں پہلی مال بردار ٹرین کے چلنے سے پھر سے بحال ہوی؛ منعقدہ اس تقریب میں پاکستان کے وزیر خارجہ اور ریلوے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے بھی شرکت کی۔

پاکستانی میڈیا اور بین الاقوامی پریس نے بڑے پیمانے پر ایران، پاکستان اور ترکی کے درمیان ای سی او ریل کوریڈور کی بحالی کی کوریج کی اور اسے اقتصادی تعاون تنظیم کے بانیوں کی طرف سے مشترکہ تجارت اور علاقائی مواصلات کے راستے میں رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش قرار دے دیا۔

پاکستانی اردو اور انگریزی زبان کے اخبارات نے لکھا ہے کہ ایکو ٹرین خطے کی قوموں کی تقدیر کو خوشحالی اور ترقی کی طرف بدل دیتی ہے۔

اس حوالے سے پاکستانی وزیر ریلوے نے اسلام آباد میں تعنیات ارنا نمائندے ای سی او مال بردار ٹرین کے آپریشن کو عمران خان کی حکومت کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ای سی او ریل کوریڈور کی ترقی حکومت اور پاکستان کی وزارت ریلوے کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

سینیٹر "اعظم خان سواتی" نے نوعمری میں پاکستان سے ایران اور ترکی تک ٹرین کے ذریعے سفر کی اپنی یادیں بیان کرتے ہوئے کہا کہ ای سی او ٹرین کے آپریشن کے ساتھ، اب پڑوسیوں بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ریل تعلقات کو فروغ دینے کا دوسرا مرحلہ ہے اور ہم اس سمت میں بھی موثر اور عملی اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے اسلام آباد میں ایرانی سفیر کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات اور دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب دوسرا مرحلہ یہ ہے کہ ہم ایران اور پاکستان کے درمیان ریل ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیں تاکہ ہماری سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکیں۔

پاکستانی وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم ای سی او ٹرین کے دوبارہ شروع ہونے کو عوامی روابط اور علاقائی تعاون کی ترقی کے لیے ایک سنہری موقع کے طور پر دیکھتے ہیں۔

سواتی نے کہا کہ ہمارا مستقبل کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان مسافر ٹرین کے منصوبے کو نافذ کرنا اور اسے ترکی تک پہنچانا ہے، اگرچہ ہم اس خیال کے لیے ابھی کسی مخصوص وقت کا اعلان نہیں کر سکتے، لیکن ہم اس پر عمل کرنے کے لیے پرعزم ہوں گے۔

انہوں نے ای سی او کنٹینر ٹرین کی بحالی کے نتیجہ خیز نتائج پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ ایران اور پاکستان کے درمیان مسافر ٹرین ای سی او ریل کوریڈور کے سائے میں آگے بڑھے گی۔

پاکستان کے وزیر ریلوے نے ریل کے سفر میں پاکستانی عوام کی دلچسپی اور خطے میں ریلوے کوریڈور کے ذریعے تجارت کے لیے تاجروں کے مطالبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور تاجروں کے مفادات اور خواہشات ہمارے لیے اہم ہیں اور اسی جذبے کے ساتھ ہم ایران کے ساتھ ریل تعلقات اور خطے میں اس کی ترقی کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے۔

 

مدیر سایت

مدیر سایت

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

---- [مزید]

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: