ایران کے ساتھ معاہدے کا امکان ہے، صدر ٹرمپ
امریکی صدر نے ایران کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کا امکان موجود ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان میں ایران کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے معاہدے کا امکان موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ تہران کے ساتھ بات چیت اچھی چل رہی ہے۔ میں ایران کے ساتھ مسئلے کا خاتمہ چاہتا ہوں اور میرا خیال ہے کہ ہم کسی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ وہ ایران سمیت دنیا کے دیگر کئی مسائل کے خاتمے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں ایران کے ساتھ موجودہ مسئلے اور دنیا میں دیگر بہت سے مسائل کو ختم کرنا چاہتا ہوں، ایسے مسائل جو چار سال قبل موجود نہیں تھے۔
امریکی صدر نے روس اور یوکرائن کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔
اپنا تبصرہ لکھیں.