• Jan 22 2024 - 12:12
  • 83
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی دونوں ملکوں کے مفاد میں، پاکستان کے وزیر اعظم

پاکستان کے وزیر اعظم نے اس ملک کی قومی سلامتی کمیٹی اور کابینہ کے اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: دونوں ملکوں کے تعلقات، حالیہ تبدیلیوں سے پہلے کی پوزیشن میں واپسی، دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد کابینہ کے اراکین نے سول اور فوجی حکام کے فیصلے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مکمل طور پر سفارتی تعلقات بحال کرنے اور دونوں ملکوں کے سفراء کی ایک دوسرے کے دار الحکومتوں میں واپسی سے اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کی فوج کے کمانڈروں، وزرائے خارجہ، دفاع، اطلاعات اور خزانہ نیز سیکوریٹی اداروں کے سربراہوں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔

پاکستان کی کابینہ کے اجلاس میں اس ملک کے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ایران و پاکستان دو برادر ملک ہیں جن کے درمیان برادرانہ تعلقات و تعاون کی قدیم تاریخ ہے اور دونوں ملک باہمی احترام کی بنیاد پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلقات کی بحالی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔ 

پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ملک سفارتکاری کو آگے بڑھانے کے لئے ایران کی جانب سے تمام مثبت اقدامات کا خیر مقدم کرے گا۔

 
اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

تصاویر

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: