• May 12 2022 - 12:46
  • 449
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

ایران کی صہیونی ریاست کے ہاتھوں الجزیرہ نیوز چینل کے خاتون رپورٹر کی شہادت پر مذمت

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ناجائز صہیونی ریاست فورسز کیجانب سے مقبوضہ فلسطین میں الجزیرہ نیوز چینل کی نامور خاتون رپورٹر کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی شدت سے مذمت کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "سعید خطیب زادہ" نے ناجائز صہیونی ریاست فورسز کیجانب سے مقبوضہ فلسطین میں الجزیرہ نیوز چینل کی نامور خاتون رپورٹر "شیرین ابوعاقلہ" کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی شدت سے مذمت کرتے ہوئے ان اعلی رپورٹر کی شہادت پر ان کے اہل خانوں، الجزیرہ نیوز چینل اور پوری دنیا میں القدس الشریف اور  فلسیطینی ارمان کی حمایت کرنے والے رپورٹرز کو تعزیت کا اظہار کرلیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے صیہونی ریاست کے اس مجرمانہ اقدام کو عوام میں بیداری پیدا کرنے میں پریس، میڈیا اور صحافیوں کے کردار اور مقام پر حکومت کی عدم پابندی کا واضح ثبوت قرار دیا جو کہ صیہونی پروپیگنڈہ مشین اور اس سے منسلک میڈیا کے جھوٹے دعووں کے برعکس، یہ حقائق اور درست خبروں کی اشاعت سے خوفزدہ ہے اور صحافیوں کو قتل کرنے تک چلا جاتا ہے۔

خطیب زادہ نے بین الاقوامی تنظیموں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا یونینوں سے مطالبہ کیا کہ وہ شیرین ابو عاقلہ کی شہادت کی آزادانہ تحقیقات کریں اور صیہونی ریاست کو اس جرم کا جوابدہ ٹھہرائیں۔

ایرانی محکمہخارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ صیہونی ریاست کی جانب سے اس جرم کے حوالے سے تحقیقات کی پیشکش؛ پروجیکشن اور آگے بھاگنے پر مبنی ہے جس میں کوئی اعتبار نہیں ہے۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: