• Apr 23 2024 - 10:06
  • 83
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

ایران و پاکستان کی مسلح افواج کا تعاون، امن و پائیداری کا باعث، صدر ایران

تہران-ارنا- پاکستانی فوج کے سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر ان سے ملاقات کی ہے۔

جنرل سید عاصم منیر کی صدر سید ابراہیم رئیسی سے ہونے والی اس ملاقات میں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور خاص طور پر علاقے میں امن و پائیداری نیز سرحدوں پر سیکوریٹی کے موضوع پر گفتگو کی۔

فریقین نے دو طرفہ تعاون میں فروغ اور اس کے ساتھ ہی علاقے میں امن و  پائیداری نیز معاشی ترقی کے لئے کوشش پر اتفاق کیا ہے۔

صدر سید ابراہیم رئیسی نے اس ملاقات میں زور دیا ہے کہ ایران و پاکستان ، مسلح افواج کے تعاون سے دونوں ملکوں اور علاقے کے امن و امان و پائیداری کو مضبوط کر سکتے ہیں۔

اس ملاقات میں پاکستانی فوج کے سربراہ نے ایران و پاکستان کی سرحدوں کو امن و دوستی کی سرحد قرار دیا اور سرحدی امور پر دونوں ملکوں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا تاکہ دہشت گرد دونوں ملکوں کے بردارانہ و دیرینہ تعلقات کو خطرے سے دوچار نہ کر سکیں۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

---- [مزید]

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: