• Jul 19 2024 - 11:01
  • 43
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

ایران سے درآمدات ایک ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئیں، پاکستانی وزارت تجارت

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ مالی سال 24-2023 میں ایران سےدرآمدات میں18فیصد اضافہ ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ مالی سال 24-2023 میں ایران سےدرآمدات میں18فیصد اضافہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق جولائی2023 تاجون 2024 میں ایران سےدرآمدات ایک ارب4 کروڑ ڈالرز رہیں، مالی سال23-2022 میں ایران سےدرآمدات کا حجم 88 کروڑ ڈالر تھا۔

جون2024 میں ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 39 فیصداضافہ ہوا، گزشتہ مہینے ایران سے درآمدات کا حجم 9 کروڑ ڈالرز سے زائد رہا۔

ذرائع کے مطابق جون2023 میں ایران سے درآمدات 6 کروڑ 51 لاکھ ڈالرز رکارڈ کی گئی تھیں۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

---- [مزید]

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: