• Jan 16 2024 - 10:25
  • 91
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی لین دین 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا منصوبہ، تہران میں پاکستان کے سفیر

بندر عباس (ارنا) تہران میں پاکستان کے سفیر نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان 5 سالہ تجارتی تعاون کی دستاویز پر دستخط ہوئے جسکے تحت 5 سالوں میں دو طرفہ تجارتی تعلقات کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔

ارنا کے مطابق، تہران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے بندر عباس میں منعقد ہونے والے پاکستان نیول پیس اینڈ فرینڈ شپ فلیٹ کے دورے کے دوران کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عظیم قوم اور برادر ملک ایران نے اقوام متحدہ میں مختلف مسائل میں پاکستان کی مسلسل حمایت کی ہے جسکی وجہ سے ہم خاص طور پر رہبر انقلاب اسلامی کے لیے خصوصی احترام کے قائل ہیں۔

پاکستان کے سفیر نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان 5 سالہ تجارتی تعاون کی دستاویز پر دستخط ہوئے جسکے تحت 5 سالوں میں دو طرفہ تجارتی تعلقات کو 5 بلین ڈالر تک بڑھانے کا منصوبہ ہے

محمد مدثر ٹیپو نے مزید کہا کہ ہمارے تعلقات صرف دو طرفہ تجارتی تعاون تک محدود نہیں ہیں بلکہ پاکستان اور ایران علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے حوالے سے مشترکہ نقطہ نظر رکھتے ہیں اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ دونوں ممالک کی دوستی آنے والے برسوں میں مزید گہری ہوگی جس سے خطے کے استحکام اور خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ میری ٹائم سیکورٹی اور تعاون ہمیشہ سے خاص اہمیت کا حامل رہا ہے، انہوں نے کہا کہ مشترکہ مشقوں میں دوطرفہ تعاون، بحری بیڑے کے بندرگاہوں کے دورے اور آپسی اشتراک سے ہماری بحری افواج کو چیلنجوں کے مقابلے اور دونوں ممالک کی سمندری سرحدوں کو مؤثر طریقے سے محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

تصاویر

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: