• Nov 6 2024 - 07:30
  • 8
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

ایرانی وزیر خارجہ کی دوره پاکستان میں پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات

اسلام آباد - پاکستان کے سرکاری دورے کے دوسرے دن ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات میں خطے کی صورتحال اور تازہ ترین پیشرفت پر دوطرفہ تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

IRNA کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، سید عباس عراقچی نے راولپنڈی میں پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر میں پاکستانی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں پاکستانی فوج کے بعض اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ملٹری اتاشی جرنل محمد محسن شہابی بھی موجود تھے۔

عراقچی اور جنرل عاصم منیر نے پاک ایران دوطرفہ تعاون، خطے کی صورتحال بالخصوص دفاعی فوجی تعاون اور مشترکہ سرحدوں پر سیکیورٹی سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ آج اسلام آباد میں اپنی دوسری ورکنگ میٹنگ میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے اور اس کے بعد وہ اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

وہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: